نیب نیازی گٹھ جوڑکے شہبازشریف کو جیل بھیجنے کے جتن جاری، رانا ثنا اللہ

  نیب نیازی گٹھ جوڑکے شہبازشریف کو جیل بھیجنے کے جتن جاری، رانا ثنا اللہ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی پریس کانفرنس پراپنے رد عمل میں کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ شہبازشریف کو جیل میں ڈالنے کا جتن کررہا ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا بیان مسترد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سیاسی یتیموں کے ستارے گردش میں ہیں اس لئے ان کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ شیخ رشید جیسے سیاسی گیدڑ ہی نیب نیازی گٹھ جوڑ کو ٹارزن سمجھ سکتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف کی اصل طاقت پاکستان کے عوام ہیں، اللہ کے سوا کسی کا خوف نہیں پوری کی پوری حکومت شہبازشریف کے خوف میں مبتلا ہے۔

رانا ثنا اللہ

مزید :

صفحہ آخر -