ریلوے کی زمین پر فوڈ سٹریٹ اور مارکی بنانے کی ہدایت

ریلوے کی زمین پر فوڈ سٹریٹ اور مارکی بنانے کی ہدایت

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان ریلویز کے تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو ریلوے کی زمین پر فوڈ سٹریٹس اور مارکیز بنانے کی ہدایات جاری۔۔کرونا کی وجہ سے 5 ارب روپے ماہانہ نقصان پورا کرنے کیلئے پورے پاکستان میں ریلوے کی زمین پر ایک ہزار مارکیز بنائی جائیں گی۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈکوارٹرزآفس لاہور میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ریلوے میں نئی ری سٹرکچرنگ کرناچاہتے ہیں اس حوالے سے اُن کے ساتھ تفصیلی میٹنگ ہوچکی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان جب مسافر ٹرینوں کو چلانے کا حکم دیں گے تو 24 گھنٹے میں ٹرینیں چلادی جائیں گی ہماری تیاری مکمل ہے۔ سیکرٹری،چیئرمین ریلویز حبیب الرحمان گیلانی اور چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلوے کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ٹیم نے پہلے مرحلے میں تیس ٹرینیں تیار کی ہوئی ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے حکم ملتے ہی یہ تیس ٹرینیں فی الفور چلادیں گے۔ سی پیک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ سی پیک کا پی سی ون پلاننگ منسٹری میں آخری مراحل میں ہے اسی سال ایم ایل ون کا افتتاح ہوگا اور یہ سال ریلوے میں انقلاب کا سال ہوگا۔

ریلوے زمین

مزید :

صفحہ آخر -