صوبے میں آج سے یومیہ 6ہزارکرونا ٹیسٹ ہونگے،ترجمان پنجاب حکومت

  صوبے میں آج سے یومیہ 6ہزارکرونا ٹیسٹ ہونگے،ترجمان پنجاب حکومت

  

لاہور(این این آئی)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ صوبے میں آج سے یومیہ 6ہزار ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ جس کی تعداد میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا،عام آبادی میں وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے رینڈم ٹیسٹنگ کا آغاز بھی ہو رہا ہے۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) اپنی ڈوبتی سیاسی ناؤ کو بچانے کیلئے حکومت کے خلاف منفی پراپیگنڈے میں مصروف ہیں،انشا اللہ یہ کڑ ا وقت بھی گزر جائے گا لیکن قوم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے منفی کردار کو یاد رکھے گی اور وقت آنے پر ان کا محاسبہ بھی کیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے نیک نیتی سے کی گئی محنت سے ماضی کے نام نہاد تجربہ کار وں کو کارکردگی کے میدان میں پچھاڑ دیا ہے اس لئے ان کی راتوں کی نیندیں بھی اڑ چکی ہیں۔ سندھ میں اس آفت میں بھی کرپشن کی ہوشربا داستانیں سامنے آرہی ہیں جس پر ہر شخص پریشان ہے۔

مسرت جمشید

مزید :

صفحہ آخر -