بنکوں کی اے ٹی ایم مشینیں توڑنے والا ملزم گرفتار

  بنکوں کی اے ٹی ایم مشینیں توڑنے والا ملزم گرفتار

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر) مختلف بنکوں کی اے ٹی ایم مشینیں توڑنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کو گلشن راوی سے رنگے ہاتھو ں مشین توڑنے پر گرفتار کیا گیا۔ڈولفن سکواڈ و پی آر یو نے دوران پٹرولنگ بنک الارم بجنے پر فوری کارروائی کی۔ملز م نے اے ٹی ایم مشین توڑنے سے قبل تمام کیمروں کی تاریں کاٹ دیں۔ملزم اے ٹی ایم مشین توڑ کر کیش چرانا چاہتا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم مدثر بہاولپور کا رہائشی ہے جسے تھانہ ساندہ کے حوالے کر دیا گیا۔

ملزم گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -