عیدپر فلموں کی نمائش نہ ہونے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوگا

عیدپر فلموں کی نمائش نہ ہونے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں نئے آئیڈیازکے ساتھ کام شروع کردیا گیا ہے اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بھی ہورہاہے۔اس وقت کرونا وائرس کی وجہ سے ہر شعبے میں کام رک گیا ہے فلم انڈسٹری کو بھی اس وجہ سے بہت زیادہ نقصان ہوگا صرف عید کی فلموں کی نمائش نہ ہونے کے باعث کروڑوں روپے کا نقصان ہوگا۔اس وقت فلمی صنعت کو بے پناہ تکلیف کا سامنا ہے۔کرونا وائرس کی وجہ سے چھوٹے فنکار اور تکنیک کار بھوکے مررہے ہیں حکومت ان کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات کرے چند فنکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت فنکاروں اور تکنیک کاروں میں راشن تقسیم کیا ہے لیکن تمام فنکاروں کو راشن مہیا کرنا ممکن نہیں ہے۔شوبز شخصیات نے کہاکہ ہمیں اپنی فلم انڈسٹری اور شوبز کو بین الاقوامی مارکیٹ لے جانے میں نئے آئیڈیاز او رجدید ٹیکنالوجی کا ہمیشہ فقدان رہاہے جس وجہ سے ہم عالمی منڈی سے ہمیشہ پیچھے رہے ہیں اور شوبز انڈسٹری زوال پذیر ہوتی چلی گئی اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے بہت سارے تقسیم کاروں اور پروڈیوسرز نے ہماری شوبز انڈسٹری کو بھی جدید ٹیکنالوجی سے روشنا س کروایا اور اب شکر ہے کہ نئی فلمیں اور پراجیکٹس کی تیاری میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کیا جاچکاہے۔شوبز شخصیات نے کہاکہ نوجوان نسل بھی ڈائریکشن اور پروڈکشن کی طرف آرہی ہے جس سے بہت زیادہ نئے آئیڈیاز بھی مل گئے ہیں اور ان پر کام شروع کردیا گیا ہے۔شاہد حمید،شان،معمر رانا،شاہدہ منی،میگھا،ماہ نور،مسعود بٹ،اچھی خان،جرار رضوی،نادیہ علی،ہانی بلوچ،مایا سونو خان،عامر راجہ،آغا قیصر عباس،سہراب افگن،حاجی عبد الرزاق،یار محمد شمسی صابری،بینا سحر،ثناء بٹ،سدرہ نور،بی جی، عباس باجوہ،ندا چوہدری،ہنی شہزادیاسد مکھڑا،گڈوکمال،جہانزیب علی،صوبیہ خان،ثمینہ بٹ،ناصر چنیوٹی،تابندہ علی،بابرہ علی،قیصر لطیف،ذیشان جانو،سلیم بزمی، لاڈا،ظفر عباس کھچی،مومنہ بتول،روبی انعم،عارف بٹ،عاصم جمیلِ،آغا حیدر اور رضی خان نے کہا کہ کرونا وائرس کے خاتمے کے بعد اگر ہم اسی طرح شوبز انڈسٹری میں جدید تکنیک سے مستفید ہوتے رہے تو جلد سابقہ ادوار کی طرح اس بار بھی ہمارا نام دنیا میں گونجے گا۔

مزید :

کلچر -