پاکستان میں پٹرول بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا سے سستا
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں پٹرول کی قیمت علاقائی ممالک بھارت، بنگلادیش، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات میں سب سے کم ہو گئی۔ پاکستان کے مقابلے میں بھارت میں پٹرول چھیانوے فیصد اور بنگلادیش میں ایک سو چار فیصد تک مہنگا ہے۔قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد پاکستان میں ایک لٹرپٹرول 81 روپے 58 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے جو تقریبا ً ڈالر میں فی لٹر 51 سینٹس بنتا ہے۔ بھارت میں نئی دہلی میں فی لٹرپٹرول 92 سینٹس اور ممبئی میں ایک ڈالر سے زیادہ میں فروخت ہو رہا ہے۔ پاکستانی کرنسی میں ایک لٹرپٹرول نئی دہلی میں 146روپے 24 پیسے جبکہ ممبئی میں 160روپے 36 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔ بنگلادیش میں ایک لٹرپٹرول کی قیمت ایک ڈالر سے زیادہ ہے جو پاکستانی کرنسی میں 166 روپے 82 پیسے بنتی ہے۔سری لنکا میں بھی فی لٹرپٹرول 85 سینٹس اور پاکستانی کرنسی میں 135 روپے 73 پیسے کا ہے نیز متحدہ عرب امارات میں پٹرول کی قیمت پاکستان سے معمولی زیادہ ہے جو 52 سینٹس اور پاکستانی کرنسی میں 82 روپے 85 پیسے ہے۔
پٹرول سستا