موسیقار استاد نذرحسین مرحوم کی دوسری برسی ملتوی

موسیقار استاد نذرحسین مرحوم کی دوسری برسی ملتوی

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف کلاسیکل موسیقار استاد نذرحسین مرحوم کی دوسری برسی کرونا وائرس کی وجہ سے التواء کا شکار،حالات بہتر ہونے پر جلد الحمراہال میں برسی کی تقریب منعقدکی جائے گی جن میں نامور شخصیات شریک ہوں گی۔ان خیالات کا اظہار موسیقار نذر حسین کے جانشین استاد،موسیقار،گلوکار و چئیرمین استاد نذرحسین آرٹ اکیڈمی اسدعلی خان بنجارہ نے کیا۔اسد علی خان بنجارہ نے بتایاکہ ان کی دوسری برسی کی تقریب موجودہ ملکی حالات کی وجہ سے منعقدنہیں کی گئی انشاء اللہ جلد کرونا وائرس کا خاتمہ ہوگا اور برسی کی تقریب الحمراء ہال میں منعقدکی جائیگی۔

جس میں موسیقی اور شوبز کی نامور شخصیات شریک ہوں گی اور استاد نذر حسین کی فنی زندگی پر روشی ڈالیں گی اس تقریب میں نامور گلوکار اپنی گائیگی کا مظاہرہ بھی کریں گے۔استاد اسد علی خان بنجارہ نے مذید بتایاکہ استاد نذر حسین آرٹ سٹوڈیو اور اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا جاچکاہے جس میں نوجوان گلوکاروں کو موسیقی کی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ ان کے گیتوں کی ریکارڈنگ بھی کی جارہی ہے جس کے لیئے تمام تر جدید سہولیات کا اہتمام کیا گیاہے اس سٹوڈیو کی میجر ڈاکٹر تبسم ہیں جو تمام تر انتظامات سنبھال رہی ہیں۔

مزید :

کلچر -