سرمد سلطان کھوسٹ کے ڈرامے بھارتی چینل”زی تھیٹر”سے نشر

سرمد سلطان کھوسٹ کے ڈرامے بھارتی چینل”زی تھیٹر”سے نشر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کے دو مشہور سٹیج ڈرامے ”مشک“اور”جھانجر دی پاواں چھنکار“بھارتی چینل”زی تھیٹر”سے نشر کئے جائیں گے۔یہ ڈرامے پروڈیوسر کنول کھوسٹ کے ادارے ”اولوموپولو میڈیا“نے تیار کئے تھے جنہیں پاکستان میں بھی بہت پزیرائی ملی تھی۔”مشک”کے عنوان سے بنائے گئے اس ڈرامے میں ثانیہ سعید اور نمرہ بچہ نے اہم کردار کئے تھے جبکہ دوسرے ڈرامے "جھانجر دی پاواں چھنکار”میں سرمد سلطان،زین افضل اور سمعیہ ممتاز نے منفرد کردار کئے تھے اور یہ ڈرامہ 2018 میں پیش کیا گیا تھا اور شائقین نے اس کو بہت پسند کیا تھا۔صارفین کو یہ اطلاع سوشل میڈیا کے آفیشل پیج کے ذریعے دی گئی ہے۔

مزید :

کلچر -