لاک ڈاؤن، سیکڑوں افراد فاقہ کشی پر مجبور،قیصر ثناء اللہ

لاک ڈاؤن، سیکڑوں افراد فاقہ کشی پر مجبور،قیصر ثناء اللہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)لاک ڈاؤن نے تھیٹر انڈسٹری سے وابستہ سینکڑوں افراد کو بے روزگار کرکے فاقہ کشی کا شکار بنا دیاہے۔حکومت اس مشکل گھڑی میں ان کو تنہا نہ چھوڑے۔ان خیالات کا اظہار قیصر ثناء اللہ خان چیئرمین ایکشن کمیٹی اسٹیج ڈرامہ آرٹسٹ ویلفئر ایسوسی ایشن،چیئرمین اور پروڈیوسر تماثیل تھیٹر لاہورنے وزیر اعظم پاکستان عمران خان ودیگر اعلیٰ حکام کو لکھے گئے ایک خط میں کیا۔قیصر ثناء اللہ خان نے اس خط میں اپیل کرتے ہوئے کہاکہ آپ معززین سے درخواست ہے کہ حکومت لاکھوں،کروڑوں،اربوں روپے بانٹنے کی باتیں میڈیا پر آکر پریس کانفرنسوں میں روزانہ کررہی ہے اس جانب بھی توجہ دی جائے۔

مزید :

کلچر -