ماہرہ خان سے پیارہے ان سے کوئی مقابلہ نہیں،ایمن خان

ماہرہ خان سے پیارہے ان سے کوئی مقابلہ نہیں،ایمن خان

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ایمن خان نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے کہ ماہرہ سے کوئی مقابلہ نہیں، وہ ماہرہ سے بہت پیار کرتی ہیں۔پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیات میں ایمن نے ماہرہ کو تو پیچھے چھوڑا تھا تاہم کچھ ہی دنوں میں ماہرہ کے فالوورز کی تعداد بھی ایمن کے فالوورز جتنی ہوگئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایمن خان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 5 اعشاریہ 9 ملین یعنی 59 لاکھ سے زائد ہوگئی جو کہ ماہرہ خان سے 1 لاکھ زیادہ تھی۔ایمن خان کی جانب سے اب ایک بیان سامنے آیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ ماہرہ سے کوئی مقابلہ نہیں، وہ ماہرہ سے بہت پیار کرتی ہیں یہ عوام کی محبت ہے کہ انہوں نے ماہر ہ سے زیادہ مرتبہ مجھے پسند کیا مگر اس کے باوجود میں ماہرہ خان سے بہت پیارکرتی ہوں۔

اور وہ میری بہت اچھی دوست بھی ہیں۔

مزید :

کلچر -