عدالت عالیہ میں موبائل فونزکے سگنلز کی عدم دستیابی اور ٹاور نہ لگانے کیخلاف درخواست دائر

  عدالت عالیہ میں موبائل فونزکے سگنلز کی عدم دستیابی اور ٹاور نہ لگانے ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں موبائل فونزکے سگنلز کی عدم دستیابی اور ٹاور نہ لگانے کے خلاف درخواست دائر کرد ی گئی ہے،یہ درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر کی گئی ہے،جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ سابق چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے ہائیکورٹ حدود میں موبائل ٹاور لگانے کا حکم دیا، چیف جسٹس کے حکم کے باوجود موبائل کمپنیاں ٹاور نہیں لگا رہیں،عدالت عالیہ کی حدود میں موبائل فون کمپنیز کی طرف سے نئے ٹاورز نہیں لگائے گئے، پہلے سے لگے کھمبوں پر ٹیکنالوجی پرانی ہو چکی ہے، موبائل فون سگنلز کی عدم دستیابی سے وکلاء اور سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، موبائل فون کمپنیوں کو ہائیکورٹ کی حدود میں کھمبے نصب کرنے اورہائی کورٹ کے ارد گرد لگے جیمز بھی ہٹانے کا حکم دیا جائے۔

موبائل فونز

مزید :

صفحہ آخر -