کورونا ریلیف فنڈ کیلئے آنیوالی درخواستوں کی سکروٹنی کیلئے تاریخ مقرر

کورونا ریلیف فنڈ کیلئے آنیوالی درخواستوں کی سکروٹنی کیلئے تاریخ مقرر

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)پنجاب بار کونسل نے کرونا ریلیف فنڈ کیلئے آنے والی درخواستوں کی سکروٹنی کیلئے تاریخ مقرر کر دی ہے، درخواستوں کی جانچ پڑتال 5 مئی کو کی جائے گی، وائس چیئرمین پنجاب بارکونسل محمد اکرم خاکسارنے ہدایت کی ہے کہ پنجاب بار کونسل کی انتظامیہ درخواستوں کی جانچ پڑتال کرکے رپورٹ پیش کرے، درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد ادائیگی کا طریقہ کار دو دن میں طے کیا جائے گا، وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نے درخواستوں کاجائزہ لینے کے بعدجانچ پڑتال کا فیصلہ کیاہے۔

کورونا ریلیف

مزید :

صفحہ آخر -