رشی کپور کا صبا قمرکیلئے دیا گیا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

رشی کپور کا صبا قمرکیلئے دیا گیا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

  

لاہور(فلم رپورٹر)رشی کپور کا اداکارہ صبا قمر کے لئے دیا گیا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔صبا قمر نے رشی کپور کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرائی جس میں رشی کپور اور ان کی اہلیہ نیتو سنگھ صبا قمر کی تعریف کررہے ہیں۔ویڈیو میں رشی کپور کی اہلیہ نیتو سنگھ صبا قمر کو کہتی نظر ا?رہی ہیں کہ صبا میں تمہاری بہت بڑی مداح ہوں اور تمہارا کام قابل تعریف ہے۔ ویڈیو میں اداکار رشی کپور نے صبا قمر کی عرفان خان کے ساتھ بالی ووڈ فلم”ہندی میڈیم“کی تعریف کی اور کہا اس فلم کا سیکوئل کیوں نہیں بن رہا۔

س کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ”ہندی میڈیم2“کی شوٹنگ دوبئی یا لندن میں کریں لیکن آپ کو اس فلم میں ضرور موجود ہونا چاہئے۔

مزید :

کلچر -