دھرمپورہ میں وائرس بے قابو،گلستان کالونی،عثمان نگر میں 25مریضوں کی تصدیق

  دھرمپورہ میں وائرس بے قابو،گلستان کالونی،عثمان نگر میں 25مریضوں کی تصدیق

  

لاہور(جنرل رپورٹر)دھرمپورہ میں وائرس بے قابو ہوگیا۔ گلستان کالونی کی ایک گلی سے 15 کورونا کے کیس سامنے آگئے۔، جبکہ ایک ہی گھر کے6افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کردی گئی۔ متاثرہ مریضوں کو قرنطینہ سینٹرمنتقل کردیا گیا۔ غازی آباد کے علاقے عثمان نگرمیں واقع ایک گھر سے کورونا کے چار مریض سامنے آنے پر اس گلی سمیت ملحقہ تین گلیوں کو سیل کر دیا گیاہے، دوسری جانب رائیونڈ میں بدستور لاک ڈاؤن جاری ہے، جبکہ ایس ایچ او اورقائم مقام ایس ایچ او کے بعد محرر بھی کورونا کاشکارہوگیا، جس سے پولیس اہلکاروں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔

دھرمپورہ وائرس

مزید :

صفحہ آخر -