آگے بڑھنے کیلئے خوداعتمادی ضروری،بلال عباس

آگے بڑھنے کیلئے خوداعتمادی ضروری،بلال عباس

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکار بلال عباس کا کہنا ہے کہ آگے بڑھنے کے لئے خوداعتمادی بہت ضروری ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آگے بڑھنے کے لئے خود پر یقین ضروری ہے۔ان کا انسٹا گرام پر بطور سٹائلش اداکار مشہور ہونے پر کہنا تھا کہ اگر ان کا بال سرمئی رنگنے کو کرتا ہے تووہ فورا کرتے ہیں اور یہ نہیں سوچتے کہ لوگوں کا اس پر کیا ردعمل ہوگا بلال عباس نے کہا کہ پاکستان میں بہت اچھا کام ہورہا ہے خاص طور پر ڈراموں میں بہت معیاری کام ہورہا ہے بلال عباس نے مزید کہا کہ محنت سے کیا گیا کام ضرور رنگ لیکر آتا ہے اور میں نے ہمیشہ محنت سے کام کیا ہے اور اس کا مجھے صلہ بھی ملا ہے میں مستقبل میں بھی اسی طرح سے محنت سے ہی کام کروں گا اور مجھے یقین ہے کہ میں اسی طرح سے شائقین کے دل بھی جیتنے میں کامیاب ہوجاؤں گا۔

مزید :

کلچر -