محسن عباس کی نئی فلم ’ونس اپان اے ٹائم اِن کراچی‘ کا پہلا ٹیزر جاری

محسن عباس کی نئی فلم ’ونس اپان اے ٹائم اِن کراچی‘ کا پہلا ٹیزر جاری

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکار گلوکارمحسن عباس حیدرکی نئی فلم ’ونس اپان اے ٹائم اِن کراچی‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔فلم کے ہدایتکار ابو الیحا ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میی ْعدنان شاہ ٹیپو, علی رضوی,اور مرحوم احمد بلال شامل ہیں ڈائریکٹر نے سوشل سائیڈ اور شوبز حلقوں میی فلم کے پوسٹر کے بعد ٹیزر ریلیز کردیا۔محسن عباس کا کہنا تھا کہ میں اس فلم میں ناصر نامی شخص کا کردار ادا کررہا ہوں، یہ کردار گزشتہ فلمیں ’نامعلوم افراد‘ اور ’باجی‘سے ہٹ کر ہے۔فلم میں رومانس، کامیڈی اوربھرپور میوزک کے ساتھ ساتھ سنجیدہ ایکشن بھی دیکھنے کوملے گا۔

مزید :

کلچر -