شریف برادران کے حکم پر پی آئی سی میڈیکل سٹاف میں حفاظتی کٹس تقسیم

شریف برادران کے حکم پر پی آئی سی میڈیکل سٹاف میں حفاظتی کٹس تقسیم

  

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ شہبازشریف پاکستان آئے تو ڈاکٹروں کو حفاظتی کٹس مہیا کیں اور اب تک 30ہزار حفاظتی لباس ملک بھر میں فراہم کر چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی قیادت کے حکم پر پی آئی سی کے ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی کٹس و سینی ٹائرزر تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر حمزہ شہباز کے ترجمان عمران گورائیہ اور سابق لارڈمیئر لاہور کرنل مبشر جاویدبھی موجودتھے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ حکومت جہاں سستی وکاہلی کا مظاہرہ کرے گی ہم اپنا کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی زبان بند نہیں ہو سکتی جیلوں میں ڈالا لیکن ہم عوامی ایشو پر کھل کر بات کریں گے۔خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ شہبازشریف خدمت کی سیاست کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہر حلقہ میں راز داری سے کروڑوں روپے کا راشن فراہم کررہے ہیں۔

حفاظتی کٹس تقسیم

مزید :

صفحہ آخر -