شائقین کے ہونٹوں پر مسکراہٹیں بکھیرنا زندگی کا مقصد،شکیل صدیقی

شائقین کے ہونٹوں پر مسکراہٹیں بکھیرنا زندگی کا مقصد،شکیل صدیقی

  

لاہور(فلم رپورٹر) کامیڈین اوراداکار شکیل صدیقی نے کہا ہے کہ ہمیشہ سے کامیڈی کرداروں میں پرفارمنس دیکر شائقین کے ہونٹوں پر مسکراہٹیں بکھیرتا رہاہوں،اداس لوگوں کو مزاح کے رنگ میں شامل کرکے ان کی زندگی میں خوشگوار لمحات کو یادگار بنانا میرا مشن ہے۔ شکیل صدیقی کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تھیٹر ڈراموں کی مصروفیات نے ٹی وی و فلموں سے دور کردیا تھا، اب نت نئے کرداروں کو ترجیح دے رہا ہوں۔ ہم اپنے ملک میں روکھی سوکھی کھالیں گے لیکن بھارت جاکر کام نہیں کرینگے،ہمارے ٹیلنٹ نے بھارتی چینلز کو استحکام دیا۔

مزید :

کلچر -