پاکستان سے امریکہ کے لئے پہلی براہ راست پرواز 7مئی کو اڑان بھرے گی

  پاکستان سے امریکہ کے لئے پہلی براہ راست پرواز 7مئی کو اڑان بھرے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز نے امریکہ میں محصور ہونے والے پاکستانیوں کو واپس لانے کی تیاریاں شروع کر دیں،پاکستان سے امریکہ کیلئے پہلی براہ راست پرواز7مئی کو اسلام آباد سے روانہ ہوگی۔امریکہ کی طرف سے تاریخ میں پہلی بار پاکستان کو براہ راست پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت دی ہے۔بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کے دو طیارے اس آپریشن میں استعمال ہوں گے جس کے لئے قواعد و ضوابط بھی طے کر لئے گئے ہیں۔پی آئی اے کا بوئنگ777 بغیر مسافروں کے امریکہ روانہ ہو گا اور وہاں سے 300 سے زائد پاکستانیوں کو واپس لے کر پہنچے۔
براہ راست پرواز

مزید :

صفحہ آخر -