فلم انڈسٹری میں میرا کسی سے مقابلہ نہیں،اداکارہ نمرہ خان

فلم انڈسٹری میں میرا کسی سے مقابلہ نہیں،اداکارہ نمرہ خان

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ نمرہ خان نے کہا کہمن چاہا جیون ساتھی ملنے سے زیادہ کوئی خوش قسمتی نہیں ہے ان کا شوبز انڈسٹری میں کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے اور وہ صرف اپنے کام پر توجہ دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اداکارہ بننے کے بعد اس بات کا اندازہ ہوا کہ وہ اداکاری سے زیادہ اچھا گا لیتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی ٹام بوائے تھیں اور اپنی بہنوں کے بہت قریب ہیں۔ شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہانہوں نے والدہ کی پسند سے شادی کی ہے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اداکاری کی تعلیم بھی حاصل کی ہے اور اداکاروں میں فیروز خان اور صنم سعید انہیں بہت پسند ہیں۔ سوشل میڈیا میں تصاویر شیئر کرنے سوال متعلق انہوں نے کہا کہ وہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے لباس کا بہت خیال رکھتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اداکارہ اُشنا شاہ ان کی بہترین دوست ہے اور انہیں کھانے میں نہاری بہت پسند ہے اور ہمیشہ میں نے معیاری کام کیا ہے اور اسی وجہ سے میں نے انڈسٹری میں اپنا منفرد مقام حاصل کیا ہوا ہے۔

مزید :

کلچر -