اداکارو گلوکارعلی ظفر بھارتی اداکار رشی کپورکی یادمیں افسردہ

  اداکارو گلوکارعلی ظفر بھارتی اداکار رشی کپورکی یادمیں افسردہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکار علی ظفر کا گزشتہ روز دنیا سے رخصت ہونے والے بھارتی اداکار رشی کپور کو یاد کرتے ہوئے کہنا ہے کہ رشی کپور مجھ میں اپنی جوانی دیکھتے تھے۔علی ظفر نے رشی کپور کے ساتھ گْزارے لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ علی ظفر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ رشی کپور کا گانا ’زندگی کے دن‘ میرے بچپن کی یادوں میں سے ایک خاص یاد ہے۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ وہ رشی کپور کے ساتھ رقص کرنے کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں گے۔انہوں نے لکھا کہ رشی کپور کے ساتھ پہلا سین عکسبند کروانے کے بعد میرے احساسات ناقابلِ بیان تھے۔

مزید :

کلچر -