مصری حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، سعودی عرب

  مصری حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، سعودی عرب

  

ریاض (اے پی پی) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صحرائے سینا میں دہشتگردانہ حملے میں جانی نقصان پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ شمالی سینا میں دہشتگردانہ حملے سے مصری فوج کے 10 اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان نے مصری صدر کے نام تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’شمالی سینا دہشتگردانہ حملے کی اطلاع پر دلی رنج و ملال ہوا، اس مجرمانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس سانحہ سے جس طرح آپ کو دکھ ہوا ہے ہم بھیآپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

مزید :

علاقائی -