شمال مغربی چینی صوبے کا کھیلوں کے آن لائن مقابلے کرانے کا اعلان

شمال مغربی چینی صوبے کا کھیلوں کے آن لائن مقابلے کرانے کا اعلان

  

شی آن(شِنہوا)شمال مغربی چین کے صوبہ شان سی کا کہنا ہے کہ وہ نوول کرونا وائرس کے پھیلا ؤکو روکنے اور تمام شرکا کی صحت کو یقینی بنانے کے لئے کھیلوں کے کچھ مقابلوں کا آن لائن انعقاد کرے گا۔شان سی کے صوبائی اسپورٹس بیورو نے تجویز پیش کی کہ مقامی افراد کی فٹنس کو بہتر بنانے کے 24 مئی کے منصوبے کے مطابق ملتوی شدہ مقابلوں کا مئی میں آن لائن انعقاد کیا جائے۔شان سی میں نوول کرونا وائرس کی صورتحال کافی حد تک کم ہونے کے ساتھ، اسپورٹس بیورو نے 19 مارچ کو وبا ء کے خلاف اقدامات کے مطابق کھیلوں کے مقامات کو کھولنے اور کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔شان سی 2021 میں چین کے 14 ویں قومی کھیلوں کی میزبانی کرنے والا ہے۔آن لائن مقابلوں کی میزبانی کے علاوہ صوبہ معروف ایتھلیٹس کو گھروں میں ورزش کرانے میں مدد کیلئے آن لائن فٹنس کلاسوں کی میزبانی کی دعوت بھی دے گا۔

مزید :

علاقائی -