ڈکیتی چوری کی وارداتیں،شہری لاکھوں روپے،زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم

ڈکیتی چوری کی وارداتیں،شہری لاکھوں روپے،زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ڈکیتی،چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ستوکتلہ کے علاقے میں ڈاکو جاوید کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر4لاکھ45 کی نقدی۔زیورات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے۔کوٹ لکھپت کے علاقے میں مسلح ڈاکو تنویر کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 4لاکھ60 ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر لئے گئے،ڈیفنس کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو عابد اور فیملی سے2لاکھ 75ہزار کی نقدی و زیوارات۔ شادباغ کے علاقے سے طاہر اور فیملی سے 1لاکھ 40ہزار نقدی و زیورات۔ساندہ میں عمران سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 90ہزار۔اسلام پورہ میں اشرف سے گن پوائنٹ پر60ہزار نقدی موبائل فون اور ہڈیارہ سے گن پوائنٹ پر اختر بہادر سے2 لاکھ 20ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔چور گرین ٹاؤن،لاری اڈہ اور گجرپورہ سے گاڑیاں جبکہ پرانی انارکلی۔شیراکوٹ اور لاری اڈا سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے

مزید :

علاقائی -