لاہور ہوٹل کی پارکنگ میں فائرنگ سے نوجوان زخمی
لاہور(کر ائم رپو رٹر)تھانہ گوالمنڈی کی حدود میں موٹرسائیکل سواروں نے لاہور ہوٹل کی پارکنگ میں شعیب نامی نوجوان پرفائرنگ کرکیاسے شدید زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گوالمنڈی کی حدود میں موٹرسائیکل سواروں نے لاہور ہوٹل کی پارکنگ میں شعیب نامی نوجوان کوفائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا۔مدعی کے مطابق قلعہ گجر سنگھ کے رہائشی علی بابا طاہرعرف تارا نے دیگر افراد کے ہمراہ ذاتی رنجش پرشعیب پر فائرنگ کی۔زخمی ہونے والے شعیب نے تھانہ گوالمنڈی کو اپنا بیان دیا کہ وہ گن مین ہے۔ہوٹل پارکنگ میں ملزمان نے فائرنگ کر کے زخمی کیا ہے۔اندراج مقدمہ کے لیے تھانہ گوالمنڈی میں درخواست دائر کر دی گئی۔ریسکیو نے زخمی کو میو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔