شہر میں 40روز کے دوران 65نشے کے عادی افراد جاں بحق

  شہر میں 40روز کے دوران 65نشے کے عادی افراد جاں بحق

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)شہر میں چالیس روز کے دوران باغوں اور پارکوں میں 65 منشیات کے عادی افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق اپریل کے مہینے میں ریکارڈ 51افراد موت کی وادی میں گئے جبکہ مارچ کے دس دنوں میں بھی نشے کے 14عادی افراد جاں بحق ہوئے،کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین کا کہناہے کہ منشیات کے عادی افراد خوراک،پانی کی کمی، نشہ کی زیادتی اور مضر صحت،گندگی جیسے برے حالات اموات کی وجہ بنے،لاک ڈاؤن سے پہلے ہر ماہ 24 سے 28 منشیات کے عادی افراد کی ہلاکت ہوتی تھی۔ شہر بھر میں جگہ جگہ نشئیوں کی آماجگاہیں موجود ہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے انکے خلاف وقتا فوقتا موثر کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -