کرپشن کیس، ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کی رقم بحال

  کرپشن کیس، ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کی رقم بحال

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے پاکستان ریلوے میں مبینہ کرپشن کے کیس میں ملوث پاکستان ریلوے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر فہیم انور کی سیونگ سرٹیفکیٹ کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کے خلاف درخواست منظور کرلی۔احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن کیس پر سماعت کی،عدالت نے فہیم انور کی 30 لاکھ سے زائد رقم پر عائد پابندی ختم کرنے کا حکم دیاہے،دوران سماعت عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

اور عدالت نے حکم دیا کہ ملزم اپنی رقم ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹ کے اکاؤنٹ سے نکلوا سکتا ہے،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نیب حکام نے ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ میں موجود رقم کے استعمال پر پابندی لگا رکھی ہے،درخواست گزار نے استدعا کی کہ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کی رقم کو بحال کرنے کا حکم دیا جائے،جس پر عدالت نے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا حکم جاری کردیاہے۔

مزید :

علاقائی -