ناصر مدنی تشددکیس،درخواست ضمانت واپس لینے کی بناپرنمٹا دی گئی

  ناصر مدنی تشددکیس،درخواست ضمانت واپس لینے کی بناپرنمٹا دی گئی

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ نے ناصر مدنی پر تشدد کرنے والے ملزم رضوان گجر کی عبوری درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیادپرنمٹا دی۔ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمرنے ملزم رضوان گجر کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی، عدالت کے روبرو ملزم کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزم رضوان گجر کے خلاف تھانہ مزنگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے وکیل نے مزید اگاہ کیا کہ ملزمان کی اور مدعی کی آپس صلح ہو چکی ہے، مدعی ناصر مدنی نے ملزمان کو معاف کر دیا ہے۔ اس بنا ء پر درخواست گزار اپنی درخواست ضمانت واپس لینا چاہتا ہے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت درخواست ضمانت واپس کرنے کا حکم دے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی جانب سے استدعا منظورکرتے ہوئے درخواست ضمانت واپس لینے کی بنا کر درخواست نمٹا دی۔

مزید :

علاقائی -