ہاوسنگ سوسائٹی فراڈ کیس،ملزم کے ریمانڈ میں 14 روز توسیع

  ہاوسنگ سوسائٹی فراڈ کیس،ملزم کے ریمانڈ میں 14 روز توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے فضائیہ ہاوسنگ سوسائٹی کے مالک محمد حفیظ خان کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزم کو 15 مئی کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی، گزشتہ روز نیب پراسکیوٹر عاصم ممتاز نے موقف اختیار کیا کہ پاک فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر لوگوں کو لوٹا ملزم کے فراڈ سے 1016افراد متاثر ہوئے، سوسائٹی انتظامیہ پر 2 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ پاک فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی کو 350 ایکڑ زمین دینی تھی۔

مزید :

علاقائی -