بلخ میں طالبان اور فوج میں گھمسانکی جنگ،15جنگجو،5اہلکار ہلاک،درجنوں زخمی

بلخ میں طالبان اور فوج میں گھمسانکی جنگ،15جنگجو،5اہلکار ہلاک،درجنوں زخمی

  

کابل(آن لائن) افغانستان کے صوبے بلخ میں طالبان اور فوج کے درمیان ہونے والی گھمسان کی جھڑپ میں 15جنگجو اور 5اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق صوبے بلخ کی فوجی چیک پوسٹ پر دو درجن سے زائد طالبان جنگجووں نے دھاوا بول دیا۔ افغان فوج نے بھی سخت مزاحمت کا مظاہرہ کیا اور دونوں کے درمیان کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔افغان فوج کے ترجمان محمد حنیف رضائی نے دو طرفہ فائرنگ میں 15طالبان جنگجووں کی ہلاکت اور 10سے زائد کے زخمی ہونے کا دعوی کیا ہے جبکہ 5 اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔دوسری جانب طالبان نے افغان فوج کے ترجمان کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں 20اہلکار ہلاک اور 10سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ طالبان کو کم نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ بلخ کے گورنر کے ترجمان نے بھی حملے میں 15سے زائد افغان اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طالبان پسپا ہوگئے تاہم وہ دوبارہ واپس آئیں گے اس لیے صوبے میں مزید فوجی اہلکار تعینات کیے جائیں۔دریں اثنا ایسی اطلاعات بھی موصول ہورہی ہیں کہ افغان صدر اشرف غنی اور صدارت کے دعویدار عبداللہ عبداللہ کے درمیان عبوری معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے بعد سیاسی بحران کے خاتمے اور قیام امن کی توقع کی جاسکتی ہے۔

طالبان جنگ

مزید :

علاقائی -