فیصل آباد میں مزید 2کورونا کی مریض خواتین جاں بحق، تعداد 7ہوگئی

فیصل آباد میں مزید 2کورونا کی مریض خواتین جاں بحق، تعداد 7ہوگئی

  

فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)فیصل آباد میں کرونا وائرس میں مبتلا مزید 2مریضہ جان بحق ہو گئیں۔ جس کے بعد فیصل آباد میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 7ہو گئی ہے اور مزید 2مریضوں کی حالت مخدوش بتائی گئی ہے۔ بتایا گیاہے کہ جھنگ کے علاقہ شاہ جیونہ کی رہائشی 28سالہ زینب زوجہ طلعت مجید اور چک 60ج۔ ب شہباز پور کی رہائشی 65سالہ ثریا زوجہ عبدالمنان کو کرونا وائرس کے مشتبہ مریض ہونے کے باعث 23اپریل کو جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں منتقل کیا گیا تھا۔بعدازاں ان کی کرونا رپورٹس پازیٹو آئی تھیں گزشتہ روز ان کی حالت خراب ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا لیکن وہ دونوں خواتین جان کی بازی ہار گئیں۔ محکمہ صحت انتظامیہ کی طرف سے دونوں خواتین کی تدفین حکومتی ایس او پیز کے مطابق کی جائیں گی۔

مزید :

علاقائی -