ممالک کواینٹی فلْو دوا کی ترسیل جلد شروع کی جائے گی، جاپانی وزیر خارجہ

ممالک کواینٹی فلْو دوا کی ترسیل جلد شروع کی جائے گی، جاپانی وزیر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوکیو (اے پی پی) جاپان آئندہ بدھ کو تعطیلات کے بعد اینٹی فلْو دوا’ایویگان‘کی 43 ممالک کو ترسیل کا منصوبہ رکھتا ہے۔ اس دوا کو کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے ممکنہ علاج کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹوکیو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ موتیگی توشی مِتسو نے بتایا کہ لگ بھگ 80 ممالک نے ایویگان کی بلا معاوضہ فراہمی کی درخواست کی ہے۔ یہ دوا ایک جاپانی کمپنی نے تیار کی ہے۔انہوں نے کہا دوا کی ابتدائی کھیپ اقوام متحدہ کے ایک ادارے کے ذریعے 43 ممالک کو پہنچائی جائے گی۔ وصول کنندہ ممالک دوا کی طبی آزمائش کے اعداد و شمار جاپان کو فراہم کریں گے۔
موتیگی نے کہا کہ عالمی وبا پر قابو پانے کے لیے قلیل مدت میں مؤثر طریقہ علاج کے ارتقاء کی ضرورت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ توقعات ہیں کہ ایویگان کورونا وائرس کے علاج کے ابتدائی مراحل میں کام آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ جاپان شفا بخش ادویات کی کھوج کے لیے حکومتی و نجی شعبے کا اشتراک اور بین الاقوامی تعاون جاری رکھے گا۔

مزید :

علاقائی -