شیراکوٹ،فائرنگ سے زخمی شہری ہسپتال میں دم توڑ گیا

شیراکوٹ،فائرنگ سے زخمی شہری ہسپتال میں دم توڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر) شیراکوٹ کے علاقہ میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا محلے دار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق دو روز قبل شیرا کوٹ میں محلے دارکی لڑائی میں فائرنگ سے ایک شخص سیف اللہ زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل گیا تھا۔ ایس ایچ او شیرا کوٹ کا کہنا ہے کہپولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر لئیے۔محلے داروں کا آپس میں جھگڑا جس کی بناء پر فائرنگ ہوئی۔فائرنگ سے زخمی سیف اللہ کو ہسپتال منتقل کیاگیا لیکن جانبر نہ ہوسکا۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج جلد گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -