رائیونڈ، 6سالہ حسنینکی موت دم گھٹنے سے ہوئی،ابتدائی رپورٹ

  رائیونڈ، 6سالہ حسنینکی موت دم گھٹنے سے ہوئی،ابتدائی رپورٹ

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر،نمائندہ پاکستان)ابتدائی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رو ز رائیونڈ کے علاقہ وطنہ پنڈ میں 6سالہ کمسن بچے حسنین کی موت دم گھٹنے سے ہوئی اورموت سے قبل حسنین سے بداخلاقی کی خبر میں بھی کوئی صداقت نہیں۔تفصیلات کے مطابق حسنین اپنے دوستوں علی عرف موٹا اور فہدوغیرہ کے ساتھ کھیتوں میں کھیل رہا تھا۔حسنین کے اور اس کے تما م دوستوں کی عمریں 5سے8سال کے درمیان ہیں۔ کھیلتے ہوئے شرارتاً علی عرف موٹا نے حسنین کے منہ اور ناک میں مٹی ڈال دی تھی۔منہ اور ناک میں مٹی کی وجہ سے مقتول بچے حسنین کا سانس گھٹ گیا اور موت واقع ہوگئی۔حسنین کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی جس کے اسے مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -