سی سی پی اوسے ترقی پانیوالے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی ملاقات

  سی سی پی اوسے ترقی پانیوالے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی ملاقات

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہورذوالفقارحمید سے پروموٹ ہونے والے اے ایس آئی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک اور پروموٹ ہونے والے اے ایس آئیز کے وفد نے بھی شرکت کی۔ سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ میرٹ اور بروقت ترقی ملنا ہر اہلکار کا بنیادی حق ہے اور ترقی ملنے سے اہلکاروں کی کارکردگی میں نکھار پیدا ہوگا۔اس موقع پر پروموٹ ہونے والے اے ایس آئیز نے اظہار تشکر کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید کو پھول پیش کئے۔ اے ایس آئیز نے کہا کہ محکمانہ ترقی کے مراحل میں روکاٹیں دور کرنے پر لاہور پولیس آپ کی مشکور ہے ترقیوں کا عمل تیز ہونے سے محکمے میں مزید بہتری آئی گی۔ محکمانہ ترقیوں کا عمل تیز ہونے سے لاہور پولیس کے اہلکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -