کینٹ ڈویژن سے 7روز میں 241ملزم گرفتار،رپورٹ

  کینٹ ڈویژن سے 7روز میں 241ملزم گرفتار،رپورٹ

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)کینٹ ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر ک خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ گزشتہ ہفتہ مختلف جرائم میں ملوث241ملزمان گرفتار کئے۔ ناجائزاسلحہ کیخلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے15پسٹلز،04 رائفلز اوردرجنوں گولیاں برآمدہوئی۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے13ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے08 کلوگرام سے زائد چرس اور264 لیٹرشراب برآمد کی گئی۔چوری، چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب47 اشتہاری مجرمان گرفتارجبکہ19 عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لیا گیا۔پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،لاؤڈ سپیکراور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر141ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید :

علاقائی -