پولیس شہداکے اہل خانہ میں راشن کی تقسیم کا عمل شروع

  پولیس شہداکے اہل خانہ میں راشن کی تقسیم کا عمل شروع

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس کے شہداکے اہل خانہ میں راشن کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور ایس ایس پی ایڈمن نے شہدا فیملیز میں راشن تقسیم کیا۔ سربراہ لاہور پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس کے 315 شہداکے گھروں میں راشن بیگ بجھوائیں جائیں گے۔ لاہور پولیس اپنے شہداکے اہل خانہ کا مکمل خیال رکھے ہوئے ہے، انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس شہداکے لواحقین کی خوشی اور غمی میں برابر کی شریک ہے۔ اس موقع پر ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے کہا کہ لاہور پولیس کے شہداء کے اہلخانہ کی ضروریات کا خیال رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ایس ایس پی ایڈمن نے کہا کہ سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر عیدالفطر کے موقعہ پر عید گفٹس بھی بجھوائیں جائیں گے۔

مزید :

علاقائی -