ایرانی پاسداران انقلاب سے منسلک عراقی کمپنی پر امریکہ کی اقتصادی پابندیاں

ایرانی پاسداران انقلاب سے منسلک عراقی کمپنی پر امریکہ کی اقتصادی پابندیاں

  

واشنگٹن (اے پی پی)امریکی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ اس نے عراق میں کان کنی کی خدمات انجام دینے والی ایک کمپنی اور اس کے مالک پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ کمپنی پر اقتصادی پابندیاں اس کے ایرانی پاسداران انقلاب کے ساتھ روابط کی وجہ سے عاید کی گئی ہیں۔ امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ بلیک لسٹ کی گئی عراقی کمپنی ایران کی سمندر پار عسکری کارروائیوں کی ذمہ دار القدس فورس کی مدد کررہی ہے۔ امریکا کا دعویٰ ہے کہ القدس فورس عراق، شام اور یمن میں ایران نواز جنگجوؤں کو اسلحہ سپلائی میں بھی مدد کرتی رہی ہے۔ایک بیان میں امریکی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ دوہری شہریت رکھنے والا امیر دیانت کئی سال سے قدس فورس کے ذریعہ اسلحہ کی اسمگلنگ کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ اس نے اپنی کمپنی کے توسط سے میزائلوں سمیت دیگر بھاری اسلحہ اور جنگی سازو سامان مشرق وسطیٰ کے ممالک میں پہنچانے میں مدد کی۔

مزید :

علاقائی -