ترکی کورونا کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہے، ایوان صدر
انقرہ (اے پی پی) ترکی کے صدارتی آفس کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ ترکی نے دنیا کو متاثر کرنے والی عالمگیر وبا ء کورونا کے خلاف این جی اوز اور عوام کے ساتھ مل کر کامیابی سے اپنی جنگ کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ایوان صدر سے سوشل میڈیا پر کورونا وائرس کے خلاف جدو جہد سے متعلق پیغامات کو شئیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی میں روزانہ ہزاروں خاندانوں کو گرم کھانا پہنچایا جاتا ہے 65 سال اور اس سے زیادہ عمر کے شہریوں کی ضروریات پوری کی جا رہی ہیں اور ویفا فلاحی گروپ کی جانب سے ہر ممکنہ امداد فراہم کی جا رہی ہے۔اس دوران لاکھوں حفظان صحت کے پارسل تقسیم کیے گئے ہیں۔ بلڈ بینک لیبارٹریوں میں کورونا وائرس کی تشخیصی صلاحیت، 150 سے زاہد خیمے اور 300 فیلڈ ہسپتال کو یہ سازو سامان پہنچایا گیا ہے۔پیغام میں اس بات پر زور دیا گیا کہ وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کے لئے انسانوں کو تعلیم و تربیت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔پیغام میں کہا گیا ہے کہ ضرورت مند لاکھوں خاندانوں کو کھانے کے پارسل مہیا کیے گئے ہیں، ضرورت مندوں کو مالی امداد دی گئی اور ملک بھر میں ضرورت مندوں کی تمام ضروریات کو پورا کیا جا رہا ہے۔