ترک ہلالِ احمر نے استنبول میں آباد اقلیتوں میں امدادی پیکجز تقسیم کردیئے

ترک ہلالِ احمر نے استنبول میں آباد اقلیتوں میں امدادی پیکجز تقسیم کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


استنبول (اے پی پی) ترک ہلال احمر نے استنبول کے فاتح کے علاقے میں مقیم یونانی خاندانوں کے لئے تیار کردہ بنیادی ضروریات پر مشتمل 100 پیکجیز یونانی آرتھوڈوکس چرچ کے حوالے کردیئے ہیں۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق ہلالِ احمر نے نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ۔19) کی وبا کے خلاف جدو جہد کے دائرہ کار میں اقلیتی تنظیموں اور اداروں کی بھی امداد کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔اس تناظر میں، ہلال احمر نے استنبول کے فاتح کے علاقے میں مقیم یونانی خاندانوں کے لئے تیار کردہ بنیادی ضروریات پر مشتمل 100 پیکجیز یونانی آرتھوڈوکس چرچ کے حوالے کیا ہے۔امداد فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک ہلالِ احمر کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ارجان تان نے کہا کہ ہلال احمر مذہب، زبان اور نسل سے قطع نظر دنیا کے بہت سے علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ 65 سال اور اس معر سے زاہد یونانی اقلیت سے تعلق رکھنے والے افراد جو محتاج ہیں اور گھر سے باہر نہیں نکل سکتے کو کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہلال احمر کے ذریعے حفظان صحت کی اشیاء یہاں ان لوگوں کے حوالے کی ہیں اور ہمیں امید ہے یہ تمام اشیاء چرچ ضرورت مند یونانی شہریوں تک خود ہی پہنچائیں گے۔

مزید :

علاقائی -