جاپان میں کورونا وائرس کادوبارہ خطرہ، پابندیوں میں توسیع کی سفارش

  جاپان میں کورونا وائرس کادوبارہ خطرہ، پابندیوں میں توسیع کی سفارش

  

ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کے معاشی احیاء کے وزیر نشی مْورا یاسْوتوشی نے کہا ہے کہ ماہرین نے کورونا وائرس کے انفیکشنز کی تعداد میں دوبارہ اضافے سے بچنے کے لیے سماجی پابندیاں برقرار رکھنے کی سفارش کی ہے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق عالمی وبا کے خلاف حکومتی اقدامات کے نگران وزیر وزیر نشی مْورا یاسْوتوشی نے کہا ہے کہ جاپان میں کورونا وائرس کے دوبارہ سر اٹھانے سے بچنے کیلئے پابندیوں میں توسیع کی ضرورت ہے۔انہوں نے یہ بات وائرس کے پھیلاو کا جائزہ لینے کے لیے ماہرین کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کی۔توقع ہے کہ حکومت ملک گیر ہنگامی حالت کے نفاذ کی مدت 6 مئی کو ختم ہونے کے بعد اس مدت میں تقریباً ایک ماہ کا اضافہ کرے گی۔ اس بارے میں رسمی فیصلہ پیر کے روز کرے گی۔نشی مْورا نے کہا کہ پینل کی رائے کے مطابق، نئے انفیکشنز کی شرح میں کمی آ رہی ہے۔ پینل کی اس رائے کے باوجود جناب نشی مْورا نے کہا کہ ماہرین نے سماجی رابطے میں خاطر خواہ کمی آنے تک، گھر پر رہنے اور دیگر پابندیوں میں نرمی نہ لانے کی سفارش کی۔

مزید :

علاقائی -