تنازعات کرکٹ کی تباہی کا سبب بنتے ہیں، رمیز راجہ

  تنازعات کرکٹ کی تباہی کا سبب بنتے ہیں، رمیز راجہ

  

لاہور(افضل افتخار ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین رمیز راجہ نے کہا کہ تنازعات نے ملکی کرکٹ کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے ایسے وقت میں جب کرکٹ کوزیادہ سے زیادہ فروغ دینے کی ضرورت ہے تو ایسے تنازعات کھیل کی تباہی کا سبب بن رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حال ہی میں تنازعات کے حوالے سے آنے والے بیانات کرکٹ پر منفی اثرات مرتب کریں گے ضرورت اس بات کی ہے کہ ایسے تنازعات کو ہوا دینے کے بجائے مستقبل میں کرکٹ کی بہتری کے لئے سوچا جائے کیونکہ لاک ڈاؤن اور ایسے حالات کی وجہ سے پہلے ہی کھیل کو بہت زیادہ نقصان ہوا ہے اور جب حالات بہترہوں گے تو کرکٹ کی بہتری اور اس کی ترقی کے لئے بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہوگی انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ مستقبل میں اس قسم کے بیانات سے گریز کیا جائے گا جس کے سبب کھیل کو نقصان ہورہا ہے اور ہر کوئی صرف اور صرف کرکٹ کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا رمیزراجہ نے کہا کہ امید ہے کہ جلد ہی حالات بہتر ہوجائیں گے اور پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی کھیلوں کی سر گرمیوں کا آغاز ہوجائیگا اس وقت تک ضرور ت اس بات کی ہے کہ احتیاط کی جائے کیونکہ یہ وقت کا تقاضا بھی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -