قومی جونیئرز ہاکی کھلاڑیوں کے درمیان ورزش کا انعامی مقابلہ آج ہوگا

  قومی جونیئرز ہاکی کھلاڑیوں کے درمیان ورزش کا انعامی مقابلہ آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی جونیئرز ہاکی کھلاڑیوں کے درمیان ورزش کا انعامی مقابلہ آج (اتوار) کو ہوگا،دورزہ آن لائن ورزش مقابلے میں کامیاب کھلاڑیوں کو انعامات دئیے جائیں گے۔ فیڈریشن کی جانب سے تمام کھلاڑیوں کو جسمانی مشقوں اور مقابلے کے قواعد وضوابط کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ٹیم مینجمنٹ ویڈیولنک پر ٹریننگ ڈرلز کا جائزہ لے گی،بہترین فٹنس رکھنے والوں کی رپورٹ ہاکی فیڈریشن کو بھجوائی جائے گی اور اسی کی بنیاد پر ہی لڑکوں کو مستقبل میں ٹریننگ کیمپ میں بھی مدعو کیا جاے گا۔