کاہنہ میں ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست 2ڈاکو ہلاک
لاہور (کرائم رپورٹر) کاہنہ کے علاقہ میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔ سی آئی اے ماڈل ٹاؤن پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت اشفاق اور تنویر کے نام سے ہوئی،پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتارڈاکوؤں کونشاندہی کیلئے ملزم ارسلان کی گرفتاری کیلئے کاہنہ کے علاقہ میں جارہا تھا کہ اس دوران ملزم ارسلان اور 4 ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں گرفتار ملزمان اشفاق اور تنویر اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان اپنی موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ملزمان نے کانسٹیبل ساجد کو رائیونڈ ناکے پر گولیاں مار کر شہید کیا تھا۔ ملزمان ڈکیتی مزاحمت قتل میں جیل سے رہا ہوکر آئے تھے۔ لاشوں کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔