امریکہ میں خواتین کی قومی فٹ بال ٹیم کا کیس مسترد

امریکہ میں خواتین کی قومی فٹ بال ٹیم کا کیس مسترد

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں خواتین کی قومی فٹ بال ٹیم یو ایس ساکر فیڈریشن(یو ایس ایس ایف)کے خلاف اپنا کیس ہار گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قومی ٹیم کی انتیس خواتین فٹ بالرز نے مردوں کے برابر معاوضے کے حصول اور امتیازی سلوک کے خلاف کیس دائر کیا تھا، جسے کیلیفورنیا کی ایک عدالت کے جج گیری کلاسنر نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر مسترد کر دیا۔ خواتین کی قومی ٹیم کی ترجمان مولی لیونسن نے اس پیش رفت پر حیرت اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے اسے صنفی مساوات کے خلاف فیصلہ قرار دیا۔ امریکا اور باقی دنیا میں بھی یہ کیس علامتی حیثیت کا حامل تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -