آن لائن آل پاکستان روپ سکیپنگ چمپئن شپ کل شروع ہو گی

آن لائن آل پاکستان روپ سکیپنگ چمپئن شپ کل شروع ہو گی

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے زیراہتمام آن لائن آل پاکستان روپ سکیپنگ چمپئن شپ کل شروع ہو گی۔ پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایاکہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے چمپئن شپ میں دو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے جن میں بوائز سنگلز اور گرلز سنگلز شامل ہیں، چمپئن شپ 20 مئی تک جاری رہے گی اور 22 مئی کو نتائج کا اعلان کیا جائیگا۔ چمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -