گھر کی دعویٰ دار خاتون کی درخواست پر اداکارہ میرا سے جواب طلب 

گھر کی دعویٰ دار خاتون کی درخواست پر اداکارہ میرا سے جواب طلب 

  

لاہور(نامہ نگار)سول کورٹ نے اداکارہ میرا کے گھر کی دعویٰ دار خاتون کی درخواست پر اداکارہ میرا سے جواب طلب کرتے ہوئے مزیدسماعت  13 مئی تک ملتوی کردی۔سول کورٹ کے ڈیوٹی  جج رانا ضیاء الرحمن نے  تسلیم کوثر کی درخواست پر سماعت کی،گزشتہ روزعدالت نے کرونا وائرس کے باعث سماعت بغیر کاروائی ملتوی کردی،عدالت نے ادکارہ میرا سے 13 مئی تک جواب طلب کرلیاہے،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عتیق الرحمن نے مجھے گھر کی تمام رقم ادا کی،اداکارہ میرا نے دھوکہ دہی سے ایک کنال کا گھر اپنے نام کروایا،میرا اپنا گھر فروخت کرنا چاہتی ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ قانون کے مطابق گھر کے کاغذات عتیق الرحمن کے نام کرنے کا حکم دیا جائے اورادکارہ میرا کی جانب سے گھر کو فروحت کرنے سے روکنے کا حکم امتتاعی بھی دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -