شعیب اختر اور تفضل رضوی کے معالات حل کرنے کیلئے تیارہوں: آفریدی

شعیب اختر اور تفضل رضوی کے معالات حل کرنے کیلئے تیارہوں: آفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک ڈیسک) راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اور ایڈووکیٹ تفضل رضوی کے درمیان تنازع حل کرنے کے لئے سابق کپتان شاہد آفریدی میدان میں آگئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بوم بوم آفری نے لکھا کہ شعیب اختر کا پاکستان کے بہترین باولر اور میچ جتوانے والے کھلاڑیوں میں شمار ہوتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شعیب اختر نے کہا ہے کہ وہ قانون اور وکلاء کا احترام کرتے ہیں، امید ہے کہ شعیب اختر تفضل رضوی سے معاملات جلد حل کرلیں گے۔ٹویٹر پر شاہد آفریدی نے دونوں کے درمیاں ثالث بننے کی بھی پیش کش کی ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے ایک ویڈیو میں تفضل رضوی پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے ان کی وکالت پر سوالات اٹھائے تھے جس کے بعد پی سی بی کے قانونی مشیر نے شعیب اختر کو قانونی نوٹس بھجواتے ہوئے 10کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا ہے۔اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ شعیب اختر پاکستان کے بہترین بولرز میں سے ایک اور ٹیم کیلئے میچ ونر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شعیب اختر کہہ چکے ہیں کہ وہ وکلاء برادری اور قانون کا احترام کرتے ہیں لہٰذا امید ہے کہ تفضل رضوی کے ساتھ معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوجائیں گے۔سابق کپتان نے کہا کہ وہ دونوں کے درمیان جاری حالیہ تنازع کو ختم کرانے میں بھی اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔