پوسٹ آفس جھنگ کرپشن کیس کی سماعت 5مئی تک ملتوی

 پوسٹ آفس جھنگ کرپشن کیس کی سماعت 5مئی تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پوسٹ آفس جھنگ میں مبینہ کرپشن کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم عبدالمنان کو 5مئی کو طلب کرلیاہے،احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے ملزم عبد المنان کے خلاف ریفرنس پر سماعت کی،کرونا وائرس کے پیش نظر ملزم کو عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا نیب کے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزم نے پاکستان پوسٹ آفس سے شہریوں کے کروڑ وں روپے خورد برد کر کے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے، ملزم کے خلاف شکایات موصول ہونے پرنیب نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو پاکستان پوسٹ آفس جھنگ سے 2019 ء میں گرفتار کیا تھا ملزم کے خلاف ریفرنس عدالت میں داخل ہوچکا ہوا ہے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم عبدالمنان کوجیل سے طلب کر لیا۔

مزید :

علاقائی -