سابق فرسٹ کلاس کرکٹر چونی گوسوامی انتقال کر گئے

سابق فرسٹ کلاس کرکٹر چونی گوسوامی انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (اے پی پی)سابق فرسٹ کلاس کرکٹر چونی گوسوامی 82 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔گوسوامی نے 46 فرسٹ کلاس میچ کھیلے اور 24.08 کی اوسط سے 47 وکٹیں حاصل کیں اور 28.4 کی اوسط سے 1592 رنز بنائے۔

   انہوں نے 1971-72ء میں رنجی ٹرافی کے فائنل میں بنگال ٹیم کی قیادت کی۔ انہوں نے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز 1964 میں کیا تھا۔